جامعہ تحفیظ القرآن الکریم میں تکمیل حفظ کے موقع سے شاندار پروگرام کا انعقاد

0

( کوثر علی) اس مادیت پرستی کے دور میں جہاں دلوں کے اطمینان سکون کے لئے ہزاروں اشیاء کی فراہمی بے مگر جس قدر اشیاء آسائش و آرائش مہیا ہیں اسی قدر اتنا ہی آدمی خوف و بے اطمینانی کا شکارہے۔ جبکہ دلوں کے اطمینان کا سامان قرآن مجید میں ہے۔ جامعہ تحفیظ القرآن الکریم بیلداری بتیا میں دو زیر تعلیم عزیزم عبد الصمد و عزیزم شاہد کے تکمیل حفظ القرآن الکریم کے موقع سے ادارہ ھذا کے اندر ایک اہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے اکابر علماء کرام کی شرکت رہی۔ جلسے کی صدارت بزرگ عالم دین مولانا عین اللہ قاسمی نے کی، وہی قاضی شہر قاضی نثار احمد صاحب قاسمی نے کلیدی خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ قرآن رہتی دنیا تک کے انسانوں کے لئے ایک مکمل دستور حیات ہے ، جسکی کی ایک ایک آیت میں پوری انسانیت کیلئے ہدایت کا راز مضمر ہے ۔ اور باعزت زندگی کا راز اسی قرآن پاک کے احکامات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ یہ دو حافظ قرآن بچے نہایت ہی خوش قسمت ہیں کہ خدا نے ان کے سینوں میں اپنا کلام پاک محفوظ کر دیا۔ جلسے کی سر پرستی ادارہ کے ناظم قاری شمشاد احمد جامعی نے فرمای اور نظامت کا فریضہ ادارہ کے استاد وسیم اکرم ندوی نے انجام دیا، جلسے کا اختتام مولانا عمران صاحب کی دعا پر ہوئ۔

قرب و جوار کے عوام الناس کی بھیڑ بھی قابل ستائش رہی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS