سہارنپور(ایس این بی): دارالعلوم دیوبند ایک بار اپنے ایک فتویٰ کی وجہ سے کارروائی کی زد میں آگیا۔ یہ فتویٰ غزوہئ ہند سے متعلق ہے۔ دارالعلوم دیوبند نے یہ فتویٰ اپنی ویب سائٹ کے ذریعہ دیا ہے، جس میں غزوہئ ہند کو اسلامی نقطہ نظر سے جائز قرار دیا گیا ہے۔ نیشنل کمیشن فار چائلڈ پروٹیکشن (این سی پی سی آر) نے اس فتوے کو ملک مخالف قرار دیتے ہوئے سہارنپور کے ڈی ایم اور ایس ایس پی سے ایف آئی آر درج کرنے کیلئے کہا ہے۔
دراصل کسی نے سوال کیا تھاکہ میرا سوال یہ ہے کہ کیا حدیث میں غزوہ ئہند کا ذکر ہے، جو بر صغیر میں ہو گا؟ اور جو اس میں شہید ہو گا، وہ عظیم شہید ہے؟ اور جو غازی ہو گا وہ جنتی؟ برائے کرم جواب عنایت فرمائیں۔ اس کا جواب امام نسائی کی کتاب سنن نسائی کے باب غزوۃ الہند کے حوالہ سے ایک حدیث نقل کی اورغزوۃ الہند کے اسی مفہوم کوبیان کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی قراردیا۔
دارالعلوم کے اس فتوے کو نیشنل چائلڈ پروٹیکشن کمیشن نے ملک دشمن قرار دیا۔ پرینک کانونگو نے سہارنپور کے ڈی ایم اور ایس ایس پی کو خط بھیج کر اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کیلئے کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قیدیوں کی رہائی سے متعلق نئی تجاویز، معمولی تبدیلی کیساتھ حماس اپنے موقف پر قائم
انہوں نے کہا کہ اس فتویٰ میں غزوہ ہند کی صحیح بتایا گیا ہے۔اس کے بعد سہارنپور کے ضلع افسر دنیش چندرا نے ایس ڈی ایم اور سی او دیوبند کو جانچ کے بعد کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔