نئی دہلی،(یو این آئی):سپریم کورٹ نے بدھ کے روز یہاں کچھ عہدیداروں کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا جن پر الزام ہے کہ وہ یونٹیک کے سابق پروموٹر چندرا برادران کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر مدد کر رہے ہیں اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے کہا کہ دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں پہلی نظر میں جیل کے کئی عہدیداروں اور یونٹیک کمپنی کے پروموٹر سنجے اور اجے چندر اکی جیل میں ملی بھگت سامنے آئی ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا’ہم جیل حکام کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ افسران کے خلاف فوری کارروائی کریں جو پہلی نظر میں غیر قانونی گٹھ جوڑ میں ملوث پائے گئے ہیں اور انھیں تحقیقات مکمل ہونے تک معطل رکھا جائے‘۔
چندرا برادران کی غیر قانونی ملی بھگت میں گرفتار چندرا برادران کو 26 اگست کو تہاڑ میں ممبئی کی جیل میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ قبل ازیں تہاڑ جیل کے کچھ افسران کی جانب سے انھیں غیرقانونی طور پر مدد کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
سپریم کورٹ نے 26 اگست کومنی لانڈرنگ کیس میں گرفتار چندر برادران کو تہاڑ سے ممبئی جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل تہاڑ جیل کے کچھ عہدیداروں نے ان کی غیر قانونی مدد کرنے کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS