نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس اور دیگر جماعتوں نے جمعرات کو مسلسل تیسرے دن ایوان بالاراجیہ سبھا ممبران کی معطلی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں دھرنا دیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے دھرنے پر بیٹھے ارکان پارلیمنٹ میں مسٹر راہل گاندھی، مسٹر ادھیر رنجن چودھری، مسٹر ملکارجن کھڑگے، ترنمول کانگریس کی ڈولا سین اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران موجود تھے ۔ وہ 12 ارکان کی معطلی کو ضابطہ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔ کئی ارکان کے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی تھے۔ دریں اثناء ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان بالا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن کانگریس اور ترنمول کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے 12 اراکین کو گزشتہ مانسون اجلاس کے دوران ’غیر اخلاقی رویہ‘کے الزام میں موجودہ اجلاس کے بقیہ سیشن کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ ایوان بالا کے چیئرمین نے معطلی واپس لینے کی اپوزیشن کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔ معطل ارکان میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی-ایم) کےایلامرم کریم، کانگریس کی پھولو دیوی نیتام، چھایا ورما، رپن بورا، راجمنی پٹیل، سید ناصر حسین، اکھلیش پرتاپ سنگھ، ترنمول کانگریس کی ڈولا سین اور شانتا چھتری، شیو سینا کی پرینکا چترویدی اور انل دیسائی اور ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے ونئے شیوم شا مل ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS