اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کل

0

کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پہل پر مہاجر مزدوروں کی صورت حال اور معاشی حالات سے نمٹنے کے تعلق سےحکومت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی جمعہ کو اہم میٹنگ طلب کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سونیا گاندھی اس میٹنگ کی صدارت کریں گی جس میں اپوزیشن کے تقریباً 24جماعتوں کے لیڈران شامل ہوں گے۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد یہ میٹنگ دوپہر بعد تین بجے سے شروع ہوگی۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں مہاجرمزدوروں کی بدتر حالت،کورونا اور لاک ڈاؤن،حکومت کے 20لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکج ،کسانوں اورغریبوں جیسے امورپر تبادلہ خیال ہونے کی امید ہے۔
میٹنگ میں این سی پی ، ترنمول کانگریس ،دراوڑ منیتر کژگم ، راشٹریہ جنتا دل ، بائیں بازو کی جماعتیں ، نیشنل کانفرنس ، جھارکھنڈ مکتی مورچہ ، جنتا دل ایس ، بہوجن سماج پارٹی ، شیوسینا ، لوک تانترک جنتا دل ، تلگو دیشم پارٹی ،آر ایل ڈی وغیرہ جماعتوں کے لیڈران حصہ لے سکتے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS