ایوان بالامیں حزب اختلاف کے ممبروں کے احتجاج جاری

0
The Economic Times

نئی دہلی : (یو این آئی) حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین نے آج پھر ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیگاسس جاسوسی کیس اور کسانوں کی پریشانیوں کو اپنے احتجاج کو جاری رکھا،جس کی وجہ سے ایوان کو دوپہر 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
ایوان کے چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو کے وقفہ صفر کے اعلان کے بعد کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ممبران ایوان کے وسط میں آگئے اور شور مچانا شروع کردیا۔ اس کے بعد چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔
اس سے قبل ضروری دستاویزات ایوان کے ٹیبل پر رکھوائے گئے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS