ہاکی انڈیا کے تکنیکی افسران کے لئے آن لائن ورکشاپ

0

نئی دہلی : ہاکی انڈیا نے ایک بار پھر اپنے تکنیکی نمائندوں اور عہدیداروں کے لئے ایک آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔
گذشتہ ماہ کے آغاز میں ہاکی انڈیا نے بھی تمام تکنیکی افسران کے لئے ایسی آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا تاکہ ان افسران کو تکنیکی طور پر تربیت دی جاسکے۔ہفتہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کے انعقاد کی ذمہ داری انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی نگرانی میں کی گئی تھی۔ ٹیکنیکل آفیسر اور اکیڈمی ایجوکیٹر برائے ایف آئی ایچ پرو لیگ مغل محمد منیر نے آن لائن ورکشاپ کے انعقاد کا اہتمام کیا۔
ورکشاپ میں ہاکی انڈیا کے کل 22 رجسٹرڈ تکنیکی نمائندوں اور تجربہ کارتکنیکی افسروں نے حصہ لیا۔ورکشاپ کے دوران ایف آئی ایچ مقابلے کی پالیسیوں اورطریقہ کار کے مطابق تکنیکی نمائندوں اورعہدیداروں کے تیارکردہ میچوں کے شیڈول پر توجہ دی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS