نئی دہلی : ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) رواں ماہ ہاکی انڈیا کے کوچوں اورتکنیکی عملے کے لئےخصوصی طور پرآن لائن تعلیم ورکشاپس کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔اے ایچ ایف نے اس سے قبل جون میں مختلف ایشیائی ممالک کے ہاکی کوچوں اورتکنیکی عملے کے لئے ایسی ورکشاپس کا انعقاد کیا تھا اوراب وہ ہاکی انڈیا کی درخواست پر یہ ورکشاپ ہندوستان کے لئے کرانے جارہی ہے۔
اے ایچ ایف 4 جولائی سے 19 جولائی تک کل 10 ورکشاپس کا انعقاد کرے گی جس کا مقصد ہاکی انڈیا کے کوچز،تکنیکی افسران،امپائروں،امپائرمنیجروں کے بارے میں اپنے شعبےمیں مختلف معلومات فراہم کرنا ہے۔
ہاکی انڈیا نے گذشتہ ماہ آٹھ آن لائن ورکشاپس میں سے ہرایک کے لئے چھ امیدواروں کا انتخاب کیا ہے۔ اے ایچ ایف کی اس ورکشاپ میں 25 سے زیادہ کوچ اور 15 ٹیکنیکل آفیسرز شامل ہوں گے جو رواں ماہ منعقد ہورہے ہیں۔
ان آن لائن تعلیمی ورکشاپ کا مقصد بین الاقوامی میچوں اور ٹورنامنٹ کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تکنیکی مہارت اور معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس طرح کی ورکشاپ کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی۔ ہرورکشاپ تین سے چار گھنٹے کی ہوگی اور اس کے درمیان وقفہ ہوگا۔ہاکی انڈیا کے صدر محمد مشتاق احمد نے کہا کہ میں ایشین ہاکی فیڈریشن کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ہاکی انڈیا کے کوچزاور تکنیکی افسران کی خصوصی طورپرآن لائن تعلیم ورکشاپس کے انعقاد کی درخواست قبول کی۔ مجھے یقین ہے کہ ان ورکشاپس سے ہمارے کوچوں اور تکنیکی افسران کو بہت فائدہ ہوگا اور وہ حوصلہ افزا ہوں گے۔ یہ ان کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے گھر سے اپنے اپنے شعبوں کے اہم پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔
ہاکی کوچز اور تکنیکی عملے کے لئے آن لائن ورک شاپ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS