پب جی،ایم وی ماسٹر، وی چیٹ سمیت 118 ایپس پر ہندوستان نے پابندی عائد کی

0

نئی دہلی(ایجنسی): پب جی اور ایپ لاک سمیت 118 چینی موبائل ایپ پر ملک میں پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے کہا کہ ‘ابھرتے خطروں کے مدنظر 118 موبائل ایپ پر پابندی عائد کردی گئی ہے کیونکہ دستیاب اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ یہ ایپ ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھے جو ملک کی خودمختاری،اتحاد،ملک کی سلامتی اور معاشرتی نظام کے لئے خطرہ بن سکتے تھے ۔جن 118موبائل ایپ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان میں پب جی گیم اور ایپ لاک کے علاوہ وی چیٹ اور ایم وی ماسٹر بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے حکومت نے جون میں ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپ پر پابندی عائد کردی تھی ۔وزارت کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسے ان موبائل ایپ کے غلط استعمال کی شکایت مل رہی تھی ۔ یہ صارفین کا ڈاٹا چراکر غیرقانونی طور پر ملک کے باہر بھیج رہے تھے ۔ڈیٹا اور معلومات باہری ممالک سے شیئر کرکے ایپس یوزرس اور ملک کی سلامتی کو بھی نقصان پہنچا رہے تھے جس کی وجہ سے ان ایپ پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ ایپ پر پابندی کے لئے وزارت داخلہ کے ماتحت ہندوستانی سائبر کرائم کمبی نیشن سینٹر نے بھی اس ایپ پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔
 دوسری جانب لداخ میں کنٹرول لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور چین کی افواج کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سرینگر میں قیام ہندوستانی فضائیہ کے اہلکاروں کو تیار رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔بھارتی فضائیہ کے ایک سینیئر افسر نے ایک چینل کو بتایا کہ 'ہند چین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ لیکن ہمیں ہر صورت حال کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے، اسی لیے گزشتہ روز سے ہم نے اپنے لڑاکو جہازوں کو علاقے کے جائزے کے لیے لگا دیا ہے۔ ہمارے جہاز ہر طرف سے نگرانی کرتے رہیں گے۔بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کو تیار رہنے کے حکم کے بعد ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے بھی لائن آف کنٹرول کے نزدیک اپنے جہاز اور میزائل تیار رکھا ہوا ہے، جس وجہ سے خدشات میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔'ہندوستانی فضائیہ ہر مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے اور اگر ضرورت پڑی تو کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔کیا رفال جیٹ بھی ’سرینگربیس‘ میں تعینات کیے گئے ہیں؟ اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 'میں آپ کو ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ کون کون سے لڑاکو جہاز تعینات کیے گئے ہیں۔
بس اتنا بول سکتا ہوں کہ دو سوکادن اس وقت سرینگر بیس میں موجود ہیں اور لگاتار مشق کر رہے ہیں'۔سرحد پر گولہ باری سے مکانات کو بھاری نقصان پہنچاقابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ کی 29 اور 30 تاریخ کی رات کے درمیان لداخ میں واقع حقیقی لائن آف کنٹرول میں ایک بار پھر چینی اور ہندوستانی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔جس کے بعد ہندوستانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ 'چین نے دراندازی کی کوشش کی تھی تاہم فوج نے ناکام بنا دیا گیا'۔ اس واقعہ کے بعد دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا جو ابھی تک جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS