سنت کبیر نگر:اترپردیش کے ضلع سنت کبیرنگرمیں ضلع اسپتال کے کوروناآئیسولیشن وارڈ میں زیرعلاج مشتبہ مریض کی آج موت ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رویش کمار گپتا نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ضلع کے بکھرا علاقے کے منڈیری گاؤں باشندہ 48سالہ شخص گذشتہ 13 مئی کو ممبئی سے واپس آیا تھا۔ اسی دن اسکریننگ کرا کر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دیررات علاج کے دوران اس کی موت ہوگئ۔ ان کا نمونہ لےکر جانچ کے لئے 14مئی کو بھیجا گیا تھا جس کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آرسی ایم آرگورکھپور سے بات کی گئی ہے اورمتوفی کی جانچ بغری پول کےعلیحدہ طورسےکرکے شام تک رپورٹ دینے کو کہا گیا ہے۔ اس کے
بعد آگے کی کاروائی کی جائےگی اور پروٹوکو کے ساتھ متوفی کے آخری رسوم کی ادائیگی کرائی جائےگی۔
آئیسولیشن وارڈ میں زیرعلاج مریض کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS