امریکہ میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے معاملے میں ملزم منیپولیس کے چار سابق پولیس افسران میں سے ایک آفیسر تھامس لین کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
تھامس لین نامی اس افسر کو 10 لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ تھامس کے وکیل ارل گرے نے کہا کہ ان کے مؤکل نے فلائیڈ کو بچانے کی کوشش کی تھی ۔ اس نے ایمبولینس میں بھی فلائیڈ کو ہوش میں لانے کی کوشش کی تھی ۔ واضح رہے کہ جارج فلائیڈ کی گزشتہ دنوں پولیس حراست میں موت ہو گئی تھی اور اس سلسلے میں پوری دنیا میں مظاہرے ہورہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS