اروناچل پردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کووڈ-19 کا نیا کیس درج ہوا ، جس سے ریاست میں معاملوں کی کل تعداد 88 ہوگئی۔ صحت کے ایک سینئر عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ مجموعی طور پر 88 کووڈ ۔19 معاملوں میں سے 82 ایکٹو کیسز ہیں، اور چھ افراد کو اس بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد فارغ ہو گئے ہیں۔ نیا مثبت کیس ضلع لوئر دیبنگ وادی میں درج کیا گیا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ یہ شخص گجرات سے واپس آیا ہے اور اس میں کووڈ-19کے علامات بھی نظر نہیں آئے۔ اسٹیٹ سرویلنس آفسر ڈاکٹر ایل جامپا نے بتایا کہ مریض کو کووڈ کیئر سنٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز ریاست میں کووڈ-19 وبا کے سب سے زائد یعنی 20معاملے درج کئے گئے تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS