دھرنا مقام کے نزدیک پہنچ کر کی نعرہ بازی
نئی دہلی :جامعہ کیمپس کے باہر سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر کے خلاف جاری دھرنا مقام کے اردگرد ایک مرتبہ پھر فرقہ وارانہ ماحول کشیدہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ منگل کوایک خاص پارٹی اور تنظیموں سے وابستہ کچھ لوگ ملک کے غداروں کو گولی ماروجےسے نعرے لگاتے ہوئے گیٹ نمبر 5کے زدیک پہنچ گئے۔ یہ لوگ یہاں چل رہے دھرنہ کی مخالفت کرنے کے لئے آئے تھے ۔ذرائع کے مطابق کچھ لوگ سکھ دیو وہار کی طرف سے یہاں پہنچے تھے ۔پولیس نے ان لوگوں کو کچھ دیر میں ہی یہاں سے ہٹا دیا ۔یہ لوگ جامعہ اسپورٹس کمپلیکس کے نزدیک پہنچ گئے تھے۔ ایک مظاہرین ساحل نے کہا کہ اس طرح کی کوشش سے ہم ڈرنے والے نہےںہیں ۔موصولہ اطلاع کے مطابق ہریانہ سونی پت سے تقریباً 40 لوگوں کا ایک گروپ ساڑھے تین بجے جامعہ پہنچا جس میں شامل سبھی لوگ نعرے بازی کرنے لگے ۔ان کے ہاتھوں میں ترنگا جھنڈا تھا ۔یہ سبھی لوگ متنازع نعرے لگا رہے تھے ۔مظاہرہ مقام پر پولیس فورس پہلے سے ہی تعےنات ہے ،اس لئے ایسے لوگوں کو روک دیا گیا ۔پولیس نے بعد میں سبھی کو حراست میں لے لیا اور کالکاجی تھانہ بھیج دیا ۔پچھلے تقریباً 55دنوں سے جامعہ میںسی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ چل رہا ہے ۔واضح رہے کہ ملک کے غداروں والا نعرہ حال کے دنوں میں زیر بحث ہے۔اس نعرے کی گونج پارلیمنٹ میں سنی گئی ہے۔اپوزیشن گولی مارنے والے نعرے پر بی جے پی کو گھیر رہی ہے ۔بہر حال آج پھر جامعہ میں دھرنہ مقام پر کے نزدیک پھر اتنی بڑی تعداد میںلوگوں کے ماحول بگاڑنے پہنچنے پر طلبا و دیگر لوگوں نے پولیس پر سوال اٹھایا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ جب سکھ دیو میٹرو اسٹیشن کے نزدیک پولیس بیریکٹنگ کر چیکنگ کر رہی ہے اور پچھلی گولی باری کی وارداتوں کے بعد فورس بڑھائی گئی تھی اور چپے چپے پر آئی بی اور دیگر ایجنسیوں کے ملازم تعنات ہیں تب کوئی بھی یہاں ماحول خراب کرنے کے مقصد سے کیسے پہنچ رہا ہے ۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Sports & Entertainment
جامعہ میں ماحول بگاڑنے کی ایک بار پھر کوشش
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS