نئی دہلی (ایجنسیاں) : طویل عرصے سے پارٹی لائن سے الگ بیان دے کر طویل باغیانہ موقف اختیار کرنے والے ورون گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ اس بار ورون گاندھی نے یو پی ٹی ای ٹی امتحان کے کے پیپر لیک ہونے کو لے کر جارحانہ موقف اختیار کیا ہے اور حکومت پر نوکریاں نہ دینے کا الزام بھی لگایا ہے۔ اس سے قبل ورون گاندھی زرعی قوانین کو لے کر مودی حکومت کی کھل کر مخالفت کرتے رہے ہیں۔ جمعرات کو ورون گاندھی نے ٹویٹ کیاکیہ پہلے تو سرکاری نوکری ہی نہیں ہے، پھر بھی کچھ موقع آئے تو پیپر لیک ہو، امتحان دیدو تو برسوں تک نتیجہ نہیں آتا، پھر کسی گھوٹالے میں ردہو۔ ریلوے گروپ ڈی کے 1.25 کروڑ نوجوان 2سالوں سے نتائج کے انتظار میں ہیں۔ فوج میں بھرتی کا بھی وہی حال ہے۔آخرکب تک صبرکرے ہندوستان کا نوجوان؟ واضح رہے کہ یوپی ٹی ای ٹی کا امتحان اتوار 28 نومبر کو یوپی میں منعقد ہوا تھا۔ لیکن اس کا پیپر لیک ہو گیا۔ ایسے میں امتحان ردکر دیا گیا۔ یوپی ایس ٹی ایف اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ یہ امتحان پی این پی نے منعقدکرایا تھا۔ سنجے اپادھیائے کو امتحانی ریگولیٹری اتھارٹی بنایا گیا تھا۔ سنجے اپادھیائے کو منگل کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر معطل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں اب تک اتر پردیش کے مختلف شہروں سے 29 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ساتھ ہی 20 سے زائد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
ایک تو سرکاری نوکری نہیں، اوپر سے پیپر لیک گھوٹالہ: ورون
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS