غزہ شہر میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکار

0

غزہ سٹی، (یو این آئی) : اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ شہر میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکار ہے اور اس کے کیسز کی تعداد ہر روز بڑھ رہی ہے۔

یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے آج جاری کردہ ایک بیان میں اپنے ایک ساتھی کے حوالے سے کہا کہ “غزہ میں لوگ نہ تو مرے ہیں اور نہ ہی زندہ ہیں، وہ چلتی پھرتی لاشیں ہیں۔”
بی بی سی نیوز کی رپورٹوں کے مطابق، 100 سے زائد بین الاقوامی امدادی تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے بھی بڑے پیمانے پر غذائی قلت کا انتباہ دیا ہے اور حکومتوں پر کارروائی کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔
دوسری جانب غزہ میں تمام رسد کے داخلے کو کنٹرول کرنے والے سرائیل نے علاقے میں ناکہ بندی کے دعووں کی تردید کی ہے اور اس کے بجائے حماس کو غذائی قلت کے کسی بھی معاملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

تاہم، اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ تک پہنچنے والی امداد “بہت کم” ہے اور خطے میں بھوک کا بحران “پہلےکبھی اتنا شدید” نہیں رہا۔

اپنے بیان میں، لازارینی نے مزید کہا: “100 سے زائد افراد، جن میں زیادہ تر بچے ہیں، مبینہ طور پر بھوک سے مر چکے ہیں”۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بدھ کے روز کہا تھا کہ غزہ کی آبادی کا ایک بڑا حصہ “بھوک سے مر رہا ہے”۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS