نئی دہلی: (یو این آئی) قومی راجدھانی کے پینٹا میڈ اسپتال میں صرف ایک گھنٹے استعمال کی آکسیجن بچی ہے۔
اسپتال کے ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ یہاں 50 ایسے مریض ہیں جنہیں آکسیجن کی ضرورت ہے جب کہ کچھ وینٹی لیٹر پر ہیں ۔ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے سبب بحران کی صورتحال ہے۔
انہوں نے کہا ’’اسپتال نے 55 سلینڈر ریفلنگ کے لئے نزدیک کے پلانٹ میں بھیجے تھے لیکن ابھی تک ایک بھی سلینڈر ریفل نہیں ہوا ہے۔ ہمارے ملازمین گزشتہ شب سے اس کے لئے قطار میں لگے ہوئے ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ آکسیجن کے بحران کا سامنا کررہی دلی میں اب تک 45 لوگوں زندگی بچانے والی آکسیجن کی کمی کے سبب موت ہوچکی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS