ابوظہبی: دنیا بھر میں 26 سال بعد سردیوں میں رمضان آرہے ہیں اور یہ مقدس ماہ 2031 تک ٹھنڈے موسم میں ہی آتا رہے گا۔ عالمی خبر رساں ادارہ کے مطابق امارات فلکیات سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان کا آغاز 11 مارچ سے ہونے کی توقع ہے جب کہ عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوسکتی ہے۔
ابراہیم الجروان نے واضح کیا کہ فلکی حساب ایک طرف تاہم رمضان اور شوّال کے چاند کا اعلان سعودی عدالت میں جمع ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر ہی کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا ایران سے سفیر واپس بلانے کا اعلان
ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں روزے 13 سے 15 گھنٹے کے دورانیے کے ہوں گے۔ اسی طرح دیگر ممالک میں اپنے اپنے اوقات کات کے تحت روزے کا دورانیہ 12 سے 17 گھنٹے ہوگا۔