اولا نے دہلی کے ایمبولینسوں نیٹ ورک کو  مضبوط کیا

0

نئی دہلی:  ہندوستان کے معروف موبلٹی پلیٹ فارم اور دنیا کی سب سے بڑی سے بڑی رائڈ ہیلنلگ کمپنیوں میں سے ایک اولا نے ہفتہ کو دہلی میں اپنی سروس کو شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے لئے دہلی حکومت کے محکمہ صحت کے ساتھ شراکت کی گئی ہے تاکہ دارالحکومت کے ایمبولینس نیٹ ورک کو
مضبوط کیا جا سکے۔
کمپنی کے بیڑے کا استعمال منی ایمبولینسوں کے طور پر کیا جائے گا جو ارالحکومت کے لوگوں کے لئے ضروری طبی دیکھ بھال تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنائے
گی۔ یہ بلا معاوضہ خدمت اس مشکل وقت میں ضروری طبی نقل و حمل کی کمی کو دور کرنے کے لئے ایک ضروری حل فراہم کرے گی۔
غیر کووڈ طبی دیکھ بھال کے لئے جس شخص کو بھی موبلٹی تعاون چاہئے، وہ 102 پر ڈائل کر سکتا ہے اور وزارت صحت کی ٹیم مریض کے لئے ایک کیب مختص
کرے گی اور اسے مفت میں ہسپتال پہنچایا جائے گا۔ا ولا غیر کووڈ طبی رسپانس کے لئے آسان، قابل اعتماد اور محفوظ نقل و حمل کی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ یہ
خدمات ان شہریوں کو امداد فراہم کریں گی، جنہیں غیر کووڈ چیک اپ، ڈائلیسیز، کیموتھراپی کے ساتھ ہی چوٹ لگنے کی حالت میں فوری طور پر طبی مدد کی ضرورت
پڑتی ہے۔ کمپنی ایک صاف اور محفوظ دوسرا تجربے کو فروغ دے رہی ہے اور اس بات کا یقین  بنارہی ہے کہ تمام نشان زد کیب ضروری حفاظتی سامان جیسے ماسک
اور سینیٹائز سے لیس ہوں گی۔ ساتھ ہی انہیں خصوصی تربیت یافتہ ڈرائیور پارٹنر کی طرف سے چلایا جائے گا۔ وہ وزارت صحت کی گائڈلائنز کے مطابق مناسب
سینیٹری  اقدامات پر بھی عمل کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS