نئی دہلی :نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے تمام لوگوں سے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے عہد کرنے کی اپیل کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس سے غربت اور امتیازی سلوک کا خاتمہ ہو گا ۔
نائیڈو نے سنیچر کے روز عالمی یوم سماجی انصاف کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ سماجی انصاف کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا ’’عالمی یوم سماجی انصاف پر ہم سبھی انسانی حقوق کے تحفظ کا عہد کریں۔ سماجی انصاف کے لئے سبھی کے ساتھ یکساں سلوک کریں ۔ ہم سبھی کو سماجی انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں غربت،ناخواندگی اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوشش کرنی چاہئے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS