جالندھرمیں اسپتال کے ہوسٹل میں حملہ کر کے نرس کا قتل، دوسری زخمی

0

جالندھر (یو این آئی) : پنجاب کے جالندھر میں جمعرات کی صبح گرین ماڈل ٹاؤن کے پرل اسپتال کے ایک ہاسٹل میں دو اسلحہ بردار نوجوان نے حملہ کردیاجس سے ایک نرس کی موت ہو گئی اور ایک شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق رات تقریبا دو بجے تلوار لئے ہوئے دو نوجوان اسپتال کی تیسری منزل پر بنے ہاسٹل میں گھسے او راور دو نرسوں پر حملہ کر دیا۔ حملے میں بیاس کی رہنے والی بلجندر کور کی موقع پر موت ہو گئی، جبکہ پھگواڑہ کی کی جیوتی زخمی ہو گئی اور اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ اس درمیان دونوں نوجوان واردات کو انجام دے کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ تھانہ انچارج پرم دین خان نے بتایا کہ جیوتی فی الحال بیان دینے کی حالت میں نہیں ہے ۔ اس کے بیان کے بعد ہی ساری سچائی سامنے آ پائے گی۔ انھوں نے کہا کہ حملے کی وجہ کا پتہ نہیں چل پایا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ معاملہ محبت کا ہے یا ذاتی دشمنی کاہے ۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوانوں کے خلاف معاملہ درج کر لیاگیا ہے ۔ اسپتال اور آس پاس کے جگہوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ ملزموں کی پہچان کی جا سکے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS