انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنولوجی میں داخلوں میں لڑکیوں کی تعداد میں اضافہ

0

نئی دہلی: (یواین آئی) حکومت نے کہا ہے کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنولوجی میں داخلہ لینے والے طلبہ میں لڑکیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
مرکزی وزیرمملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے بدھ کو راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں بتایا کہ حکومت کے منصوبوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے آئی آئی ٹی جیسے بڑے اعلی تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے طلبہ میں لڑکیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔اس کے اعدادو شمار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی سیشن 19-2018 میں 800, 19-20 میں 1122، 21-20 میں 1500 اور 22-21 میں 1534 طلبہ کو ان اداروں میں داخلہ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے حکومت طلبہ کے نقصان کی بھرپائی کےلئے بھی مسلسل کوشاں ہے اور اس کےلئے متعدد قدم اٹھائے گئے ہیں۔جے ای ای کے داخلہ امتحان کے موقع بڑھائے گئے ہیں اور ان کا انعقاد بھی 13 زبانوں میں کیا جارہا ہے جس سے طالب علم اپنی زبان میں امتحاد دے سکیں۔
ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیمی اداروں میں ٹیچروں کے خالی عہدوں کو بھرنے کےلئے بھی مشن موڈ میں کام کیا جارہا ہے اور اداروں سے خالی عہدوں کی حالت اور انہیں بھرے جانے کے بارے میں باضابطہ طورپر رپورٹ مانگی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS