امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 18 لاکھ سے متجاوز

    0

    عالمی وبا کورونا وائرس سے بُری طرح متاثر امریکہ میں  متاثرین کی تعداد 18 لاکھ سے متجاوز کر گئی ہے۔
    امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں متاثرین کی تعداد 1،804،276 ہو گئی ہے جبکہ اس بیماری سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 104،484 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 444758 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS