این ایس یو آئی نے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا

0

اجمیر : نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے راجستھان کے اجمیر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے تعلق سے مرکزی حکومت کے خلاف آج زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اجمیر کے کیسر گنج میں سمرا ٹ پرتھویراج چوہان گورنمنٹ کالج کے داخلی دروازے کے باہر طلباء کے ایک گروپ نے اپنے اپنے اسکوٹروں اورموٹر سائیکلوں کو علامتی طورپررکشہ اور بیل گاڑیوں پررکھ  کے کھینچ کر چلایا اوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ بعدازاں انہوں نے مرکزی حکومت اوروزیر اعظم نریندرمودی کا پتلا جلانے کی کوشش کی لیکن موقع پر موجود پولیس نےپتلا نہیں جلانے دیا،جس کی وجہ سے طلباء اور پولیس کے مابین ہلکی توتو میں میں ہوگئی 
این ایس یوآئی کے ضلع صدر نوین سونی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے عوامی جذبات سے بھرے اس احتجاج  کو کچلنے کی کوشش کی جس کی  پوری رپورٹ وزیر اعلی اشوک گہلوت کو بھیجی جائے گی۔ ساتھی ہی انہوں نے مرکزی حکومت کی اس بات پرتنقید کی کہ کورونا دورمیں بھی مرکزی حکومت غریب عوام اورکسانوں کے مفاد کی فکر کئے بغیر پٹرول ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کررہی ہے جو ان کے ساتھ نا انصافی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS