پریاگ راج (ایجنسیاں) : یوپی کے پریاگ راج میں برہما رشی آشرم ٹرسٹ کے زیر اہتمام دھرم سنسد میں سنتوں نے ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار دینے کی قرارداد پاس کی۔قراردادمیں کہا گیا ہے کہ آج سے ہر کوئی بھارت ہندو راشٹر بھارت لکھیں گے۔ قرارداد میں سرکار سے کہا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کرکے اس پر عمل ہو۔ کچھ سنتوں نے خوب اشتعال انگیز بیانات دیئے۔ اسٹیج پر شنکر آچاریہ، نریندرانند سرسوتی کے ساتھ دوسرے تمام سنت اس ماگھ میلے موجود رہے۔ پچھلے دھرم سنسد سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پریاگ راج کی دھرم سنسد میں ہندوستان کو سیدھے سیدھے ہندو راشٹر قرار دے دیاگیا۔ سنتوں نے اس دوران مسلمانوں کی اقلیتی حیثیت کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ہندو مندروں، مٹھوں کے ایکوائر کو ختم کرنے سمیت کئی قراردادیں پاس کی گئی ہیں۔اس دھرم سنسد میں مذہب کی تبدیلی پر پھانسی جیسی سخت سزا کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی جیل میں بند سوامی نرسنگھانند گری اور وسیم رضوی عرف جتیندر تیاگی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سنتوںکا کہنا ہے کہ دونوں مذہبی رہنماؤں کو بغیر کسی شرط کے رہا کیا جائے۔ دھرم سنسد میں 3 قرار دادیں پاس کی گئیں۔ (1)ہندوستان کو ہندوراشٹر قرار دیا جاتا ہے۔ (2)تبدیلی مذہب کے خلاف سخت قانون بنے اور پھانسی کی سزا ہو۔ (3) یتی نرسنگھا نند اور وسیم رضوی عرف جتیندر تیاگی کو رہا کیا جائے۔
اب پریاگ راج میں دھرم سنسد، ہندوراشٹر کا اعلان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS