لندن: (یو این آئی) دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے اپنا ساتواں ومبلڈن خطاب جیتنے کی کوشش میں نیدرلینڈکے ٹم وین رجتھوون کو شکست دے کر مقابلے کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔جوکووچ نے اتوار کو چوتھے راؤنڈ کے میچ میں رجن ہوون کو 6-2، 4-6، 6-1، 6-2 سے شکست دی۔ یہ جوکووچ کی گراس کورٹ پر لگاتار 25ویں جیت تھی۔جوکووچ نے میچ کے بعد کہا، “میں میچ سے پہلے ہی جانتا تھا کہ یہ ایک مشکل میچ ہونے والا ہے۔ میں نے اس سے پہلے کبھی ان کا سامنا نہیں کیا۔ میں نے انہیں کھیلتے ہوئے دیکھا۔ وہ گراس کورٹ پر بہترین اندازمیں کھیلتے ہیں۔” جو انہیں نے آج ثابت بھی کیا۔ یہ ایک اچھا مقابلہ تھا، خاص طور پر پہلے دو سیٹوں میں۔”
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر مجھے لگتا ہے کہ میں نے اچھا کھیلا۔تین بار ومبلڈن چیمپئن جوکووچ گراس پر لگاتار 25 میچ جیتنے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اتوار کے نتیجے کے ساتھ راڈ لیور کے ریکارڈ کی برابری کی۔ پہلا مقام اب بھی راجر فیڈرر کے پاس ہے، جنہوں نے 08-2003کے درمیان لگاتار 65 گراس کورٹ میچ جیتے تھے۔
منگل کو کوارٹر فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ 10 ویں سیڈ جننک سنر سے ہوگا۔
جوکووچ مسلسل 25 واں گراس کورٹ میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS