نئی دہلی :سپریم کورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران پرانے بینک قرض پر سود وصول کئے جانے کے خلاف دائرعرضی پر مرکزی حکومت اور ریزروبینک آف انڈیا(آر بی
آئی)کو منگل کے روزنوٹس جاری کیا۔جسٹس اشوک بھوشن،جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے گجیندرشرما کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے
مرکزی حکومت اور آربی آئی سے جواب طلب کیا۔عدالت نے جواب کے لئے دونوں کو ایک ہفتہ کا وقت دیا ہے۔
درخواست گزار نے آر بی آئی کے ذریعہ دی گئی تین ماہ کی مہلت کے بعد بینکوں کے ذریعہ قرض کی منتھلی قسط پر سود لئے جانے کو چیلنج کیا ہے۔بینک قرض پر دی
گئی مہلت اب 31اگست تک بڑھا دی گئی ہےمرکزی حکومت کی جانب سے پیش سالیسیٹرجنرل تشارمہتا نے بنچ کےسامنےدلیل دی کی اس معاملے میں آر بی آئی کی
طرف سے جواب داخل کیا جانا باقی ہے۔درخواست گزار کی جانب سے پیش سینئروکیل راجیو دتا نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بینکوں نے قسط کی ادائیگی میں راحت
تو دی ہے،جو کہ بعد میں ادا کرنی پڑے گی،لیکن قسطوں کو بعد میں ادا کرنے کی چھوٹ دینے کے نام پر بینک اپنے صارفین سے کمپاؤنڈ انٹرسٹ وصول کررہے
ہیں،جس سے کسٹمرپرمزید معاشی بار پڑے گا۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
ای ایم آئی پرسود کے خلاف درخواست پرمرکز،آربی آئی کو نوٹس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS