ٹریننگ کیمپ شروع کرنے کی جلدی نہیں : دھومل

0

ممبئی: کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں 31 مئی تک جاری لاک ڈاؤن کے درمیان اسپورٹس کمپلیکس اور اسٹیڈیم کھولنے کی چھوٹ ملنے کے باوجود ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال معاہدہ کھلاڑیوں کے لئے ٹریننگ کیمپ شروع کرنے میں جلد بازی نہیں کرے گی۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے کو دیکھتے ہوئے حکومت ہند نے اتوار کو لاک ڈاؤن کو 31 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔وزارت داخلہ نے ہدایات جاری کر کے بتایا تھا کہ اسپورٹس کمپلیکس اور اسٹیڈیم کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن اسٹیڈیم میں شائقین کی رسائی کی اجازت نہیں ہوگی۔بی سی سی آئی کے خزانچی ارون سنگھ دھومل نے وزارت داخلہ کی ہدایات کے اگلے دن پیر کو بیان جاری کر کے بتایا کہ ملک بھر میں 31 مارچ تک ہوائی سفر پر پابندی جاری ہے لہذا بی سی سی آئی معاہدہ کھلاڑیوں کے لئے ٹریننگ کیمپ شروع کرنے میں کوئی جلدی نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کے لئے کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت بہت ضروری ہے اور ایسے میں بی سی سی آئی کوئی ایسا فیصلہ نہیں لے گی جس سے کورونا کے خلاف جنگ میں ہندستان کی کوششوں پر کوئی اثر پڑے۔دھومل نے بتایا کہ بی سی سی آئی ریاستی سطح پر دیئے گئے خطوط رہنما کو سمجھے گی اور ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن سے مقامی سطح پر ٹریننگ کیمپ شروع کرنے پر بات چیت کرے گی ۔بی سی سی آئی کے افسران حالات معمول ہونے پر ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مستقبل کی منصوبہ بندی پر بات چیت کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS