نور مقادم قتل میں ملوث ظہیر کے والدین بھی گرفتار

    0
    republicworld.com

    اسلام آباد: (یو این آئی)سابق پاکستانی سفارتکارکی بیٹی نور مقادم کے قتل میں ملوث ہونے کے بعد ظہیر جعفر کے بعد پولیس نے ثبوت چھپانے کے الزام میں اس کے والدین کو گرفتار کرلیا۔

    اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقت نے اس کی تصدیق کی ہے۔
    مسٹر شفقت نے ٹویٹ کیا کہ “جعفر کے والدین کو بھی ثبوت چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈرگ رہیبیلیشن سینٹر کے تھیراپی ورکس کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جہاں جعفر نے علاج کرائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے یہاں کام کرنے والے دو ملازمین کو بھی حراست میں لیا ہے۔
    واضح ر ہے کہ جنوبی کوریا اور قزاخستان میں پاکستان کے سفیر رہے شوکت مقادم کی بیٹی نور کی گزشتہ منگل کو اسلام آباد شہر کے ایف ۔7 علاقے میں واقع ایک گھر میں قتل کردیا گیا تھا۔ اس کے قتل کے ملزم ظہیر جعفر کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS