نواز شریف کے خلاف ناقابلِ ضمانت گرفتاری کا وارنٹ جاری

    0

    پاکستان کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی ناقابلِ ضمانت گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ 
    توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں جج سید اصغر علی نے کی۔ عدالت نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی ناقابلِ ضمانت گرفتاری کا وارنٹ جاری کرتے ہوئے دفترِ خارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے وارنٹس کی تعمیل کا حکم بھی دیا جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
    سماعت کے دوران سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی لیڈر یوسف رضا گیلانی پیش ہوئے۔
    عدالت نے آصف علی زرداری کو بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے جبکہ یوسف رضا گیلانی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS