دہلی میں شدید سردی کے درمیان کہرے کی مار کا سامنا

0

نئی دہلی: دہلی کے عوام کو جمعرات کی صبح شدید ٹھنڈ کے ساتھ کہرے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسم نے بتایا کہ جنوبی دہلی میں واقع صفدر جنگ اینکلیو میں آج کا درجہ حرارت دو ڈگری سیلسیس درج کیا گیا،جب کہ پالم موسم دفتر نے 4.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔
شہر میں ہوا کا معیار’بہت خراب‘زمرے میں رہا اور کہرے کی وجہ سے یہاں کے کچھ حصوں میں ٹریفک سست نظر آیا ۔ راجدھانی کے پڑوسی ریاست ہریانہ اور پنجاب میں بھی شدید سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہریانہ کے نارنول میں اب تک کی سب سے زیادہ ٹھنڈ 1.8 ڈگری سیلسیس درج کی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS