نئی دہلی: مرکزی حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کرتے ہوئے دکانیں کھولنے کا حکم جاری کیا۔ اس حکم نامے کے کچھ دیر بعد ہی آج وزارت داخلہ جوائنٹ سیکریٹری پونیا سلیلا سریواستو نے میڈیا کو بتایا کہ ہیئر سیلون اور اسپا کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا حکم ان دکانوں پر نافذ ہوتا ہے جو اشیاء کی فروخت میں کاروبار کرتے ہیں۔ نائی کی دکانیں اور ہیئر سیلون، اسپا کھولنے کا کوئی حکم نہیں ہے۔ شراب کی دکانیں بھی کھولنے کا کوئی حکم نہیں ہے۔
وزارت داخلہ کے نئے احکامات کے مطابق ریستوراں کھولنے کا حکم نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS