راہل گاندھی نے طنز کرتے ہوئے راج ناتھ سے ہند چین سرحد کو لیکر کیا جواب طلب

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے درمیان ٹویٹر پر شاعری کے ذریعہ سے جاری حملے کے درمیان راہل گاندھی نے منگل کو طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ شاعری ختم ہوگئی ہو تو وزیردفاع ملک کو بتائیں کہ کیا چین نے ہندوستان کے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔
راہل گاندھی نے ہندوستان- چین سرحد پر تنازع کے سلسلے میں راج ناتھ سنگھ سے پوچھا،’’ہاتھ نشان پر وزیردفاع کا تبصرہ پورا ہوگیا ہو،تو کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ کیا لداخ میں چین نے ہندوستانی علاقے میں قبضہ کیا ہے۔؟‘‘
کانگریس لیڈر کے اس طنز سے پہلے راج ناتھ سنگھ نے کانگریس کے انتخابی نشان ہاتھ کو نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹ کیا’’ہاتھ‘‘میں درد ہوتو دوا کیجئے،’ہاتھ‘ہی جب درد ہو تو کیا کیجئے۔‘‘
 سنگھ نے راہل گاندھی کے آٹھ جون کو کئے گئے ٹویٹ کا شاعرانہ انداز میں جواب دیا ہے ۔گاندھی نے کل اپنے ٹویٹ میں کہاتھا’’ ہم کو معلوم ہے’سیما‘کی حقیقت لیکن،دل کو خوش رکھنے کو،’’شاہ -ید‘ یہ خیال اچھا ہے۔‘‘

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS