نہیں رہے جاگرن گروپ کے چیئرمین یوگیندر موہن، مودی کا اظہارغم

0

کانپور(یو این آئی) جاگرن گروپ کے چیئرمین یوگیندر موہن کا طویل علالت کے بعد جمعہ کو کانپور کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریبا 83 سال تھی۔ان کی آخری رسومات ہفتہ کو گنگا کے کنارے ادا کی جائیں گی۔ اس سے قبل ان کا جسد خاکی تلک نگر واقع ان کی رہائش گاہ پر درشن کے لیے رکھاگیاہے، جنہں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت تمام معززین نے مسٹریوگیندر موہن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کی ہے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، “روزنامہ جاگرن گروپ کے چیئرمین یوگیندر موہن گپتا جی کے انتقال سے بہت دکھ ہوا۔ ان کا انتقال فن، ادب اور صحافت کی دنیا کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ میں دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اوم شانتی۔‘‘
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ روزنامہ جاگرن گروپ کے چیئرمین مسٹر یوگیندر موہن گپتا جی کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ یہ صحافت کی دنیا کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ پربھو شری رام سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی روح کو اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان و قارئین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔ ‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS