جھوٹ اور جھوٹے پروپیگنڈے سےکوئی مشن کامیاب نہیں ہوسکتا: راہل-پرینکا

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے حکومت پر یہ کہتے ہوئے حملہ کیا ہے کہ وہ  جھوٹ اور جھوٹے پروپیگنڈے کی بنیاد پر کام کرتی ہے ، اسلئےکسان تحریک کو ختم کرنے کا کوئی مشن کامیاب نہیں ہو سکتا ۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا’’کسان کی آمدنی دوگنی ہوگی۔’دوستوں‘کی آمدنی چوگنی اور کسانوں کی آمدنی ہوگی نصف۔ جھوٹ،لوٹ مار،سوٹ بوٹ کی سرکار۔ ‘‘
اس ٹوئٹ کے ساتھ ہی  گاندھی نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں پولیس کسانوں پر آنسو گیس اور لاٹھیاں برسارہی ہیں اورپانی کی  بوچھاریں کر کے اورخاردار بیریکیڈ لگاکر مشتعل کسانوں کو روک رہی ہے۔
 پرینکا گاندھی واڈرا  نے کہا’’جب حکومت کا مقصد صرف منافقت اور جھوٹا پروپیگنڈا ہو تومشن ناکام ہو ہی جائیں گے۔اترپردیش میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے بی جے پی حکومت کا ’مشن شکتی‘ناکام ہوگیا۔ ایک ماہ بعد اس لڑکی کو جلا دینے والوں کے خلاف رپورٹ درج کی جارہی ہے۔ جرائم بڑھتے جارہے ہیں‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS