نئی دہلی: دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کورونا کے معاملا ت میں اضافہ کے مدنظر راجدھانی میں لاک ڈاون کے اندیشے سے انکار کرتے ہوئے لوگوں سے ہولی کے تہوار کو عوامی مقامات پر نہیں منانے کی اپیل کی اور کہا کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر جین نے سنیچر کو کہاکہ ہلی کا تہوار اپنے کنبہ میں خوشی کے ساتھ منائیں۔ ایسے پروگرام نہ کریں جن سے دھماکہ ہوجائے۔ عوامی طورپر ہولی منانے والوں پر قانونی کارروائی کرنے کے لئے تمام اضلاع میں ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ دہلی میں لاک ڈاون کے اندیشے سے انکار کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ لاک ڈاون کورونا کا حل نہیں ہے۔ ہم لاک ڈاون لگاکر دیکھ چکے ہیں لیکن کورونا پوری طرح سے ختم نہیں ہوسکا۔ ہم کورونا کو قابو کرنے کے لئے ہر روز 90ہزار تک ٹیسٹ کررہے ہیں، جو ملک کے ٹیسٹ اوسط سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ دہلی میں باہر سے آنے والے لوگوں کی جانچ کے لئے ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ پر رینڈم ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے دہلی والوں سے اپیل کی کہ کورونا کے معاملات میں اضافہ کی ٹھوس وجہ کا پتہ نہیں ہے، اس لئے ہمیں ماسک لگانے سمیت بچاو کے تمام اقدامات پر صدفیصد عمل کرنا چاہئے۔
وزیر صحت نے کہا کہ دہلی میں جمعہ کو کورونا کے 1534پازیٹیو معاملات آئے تھے اور پازیٹیویٹی کی شرح 1.8فیصد رہی ہے۔ دہلی میں گزشتہ کچھ دنوں سے 1.75فیصد پازیٹیویٹی شرح چل رہی ہے۔ دہلی میں اس وقت پہلے تھوڑے زیادہ کورونا کے معاملات آرہے ہیں۔ دہلی میں کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیسٹ کی تعداد بہت زیادہ بڑھا دی گئی ہے۔ دہلی میں اب یومیہ 85سے 90ہزار تک ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جو ملک کی اوسط جانچ شرح سے تقریباً پانچ گنا زیادہ ہے۔ ہم آئسولیشن بھی کررہے ہیں اور کنٹیکٹ ٹریسنگ بھی کررہے ہیں جو بھی پازیٹیو معاملے آرہے ہیں ان کو آئسولیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے رابطہ میں آنے والے 30-30لوگوں کو تلاش کیا جارہا ہے تاکہ کورونا کو جلد کنٹرول کیا جاسکے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS