پاس کے بغیر داخلہ نہیں مل رہا، دہلی یوپی بارڈر پر مہاجر مزدوروں کا ہجوم

0

کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ملک گیر لاک ڈاون کا چوتھا مرحلہ شروع ہونے والا ہے اور مہاجر مزدوروں کا اپنے گھروں کی طرف پیدل سفر بھی جاری ہے۔

آج دہلی کے غازی پور میں دہلی-یوپی سرحد پر مہاجر مزدوروں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئے ہیں ان مزدوروں نے اترپردیش میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روک دیا۔ موقع پر موجود پولیس اہلکار پرچند تیاگی کا کہنا ہے کہ ان مہاجر مزدوروں کو اس وقت تک اترپردیش سرحد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جب تک ان کے پاس حکومت کی جانب سے جاری انٹری پاس نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیاناتھ نے حکم جاری کیا ہے کہ مہاجر مزدوروں کے پیدل سفر پر یا پھر کسی غیر محفوظ گاڑیوں سے سفر کرنے پر سخت پابندی عائد کی جائے۔
یو پی سرحد پر داخلہ نہ ملنے سے ناراض یہ مہاجر مزدور بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور انہوں نے ٹریفک کو روکنے کی کوشش بھی کی۔ حالانکہ ٹریفک پولیس نے کوششوں کے بعد ان کو سڑک سے ہٹایا اور ٹریفک نظام بحال ہو سکا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS