نئی دہلی: مرکزی حکومت نے آج پارلیمنٹ میں کہا کہ ملک بھر میں این آر سی کو نافذ کرنے کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ اب تک حکومت نے قومی سطح پر این آر سی کو تیار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی ریاستوں کو سی اے اے پر خدشات ہیں، ہم بی جے پی اور حزب اختلاف کی جماعتوں سے بہت سے وزیراعلیٰ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اور ان کے خوف کو دور کرنے اور حکومت کے موقف کی وضاحت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS