لکھنؤ:(یواین آئی)سہیل دیو سماج پارٹی(سی بی ایس پی) صدر راج بھر نے ہفتہ کو کہا کہ اگر بی جے پی ہمارے تمام مطالبات کو تسلیم کرلیتی ہے پھر بھی اگر پارٹی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں الیکشن لڑے گی تو ان کی پارٹی بی جے پی سے اتحاد نہیں کرے گی۔راج بھر نے کہا کہ جس طرح وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ ہر میٹنگ میں یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کررہے ہیں۔اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے آنے والا اسمبلی انتخابات یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ہی لڑا جائے گا۔اور اس طرح کے حالات میں یقینی طور سے ہم بی جے پی کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔یوپی حکومت میں سابق کابینی وزیر راج بھر نے کہا کہ27اکتوبر کو ہم اپنی پارٹی کی یو م تأسیس منائیں گےاور اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے۔
یوگی کے سی ایم چہرہ ہونے پر بی جےپی سے اتحاد نہیں:راج بھر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS