نئی دہلی،(یو این آئی):نیتی آیوگ نے ویمن انٹرپرینیورشپ (خاتون کاروباری) کی حوصلہ افزائی کے لیے ویمن ٹرانسفارمنگ انڈیا ایوارڈ 2021-22 کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔کمیشن نے ہفتے کو یہاں کہا کہ ویمن انٹرپرینیورشپ فورم اس کا انعقادکرے گا۔75 خواتین کو آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر اعزاز دیا جائے گا۔ یہ پلیٹ فارم ، اپنے قیام کے پانچویں سال میں’شسکت اور سمرتھ بھارت‘(مضبوط اور قابل ہندوستان) خواتین کاروباری شخصیات کی شراکت داری کو اجاگر کرنے کے لیے ایوارڈ پیش کرے گا۔ایوارڈ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 ہے۔ کاروباری خواتین خود رجسٹریشن کر سکتی ہیں یا دوسروں کی طرف سے بھی رجسٹریشن کیا جا سکتا ہے۔ رجسٹریشن سات میں سے ایک یا زیادہ زمروں میں کی جا سکتا ہے۔ یہ زمرے پبلک اور کمیونٹی سروس ، مینوفیکچرنگ سیکٹر ، نان مینوفیکچرنگ سیکٹر ، معاشی نمو کو فعال کرنے والی مالیاتی مصنوعات ، موسمیاتی تبدیلی ، آرٹ، ثقافت ، دستکاری اور ڈیجیٹل انوویشن کو فروغ دینا ہیں۔آئندہ برس خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منتخب 75 خواتین کو کو انعام دیا جائے گا۔
نیتی آیوگ:ویمن انٹرپرینیورشپ کو ایوارڈ دینے کے لیے درخواست طلب
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS