ممبئی، ریلائنس فاؤنڈیشن کی سربراہ نیتا امبانی نے ہندوستان میں ڈیجیٹل صنفی امتیاز کو ختم کرنےکے لئے امریکہ کی بین الاقوامی ڈولپمنٹ ایجنسی (یو ایس اے آئی ڈی)کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔
اس موقع پرواشنگٹن میں منگل کو منعقد پروگرام میںامریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی اور ان کی مشیر ایوانکا ٹرمپ چیف گیسٹ کے طور پرموجود تھیں۔ نیتا امبانی نے ممبئی سے پروگرام میں ورچول شرکت کی۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 2019 میں پوری دنیا میں خواتین کو معاشی طور سے بااختیار بنانے کےلئے ’ویمنس گلوبل ڈیولپمنٹ پروسپیریٹی (ڈبلیو۔ جی ڈی پی)پہل کی ابتدا کی تھی۔ اس کو بنانے میں ایوانکا ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کا ہدف 2025 تک ترقی پذیر ممالک کی پچاس لاکھ خواتین تک پہنچانے کی ہے۔
اس قدم سے ریلائنس فاؤنڈیشن اور یو ایس اے آئی ڈی ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس اہم شراکت داری کا اعلان ڈبلیو۔ جی ڈی پی کے تحت ہوئے ایک خصوصی پروگرام میں کیا گیا ہے۔ پروگرام کی میزبانی امریکی نائب وزیر اسٹیفن بیجگن نے کی، جس میں یو ایس اے آئی ڈی کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بونی گلک نے بھی شرکت کی۔
نیتا امبانی اورایوانکا ٹرمپ ہندوستان میں ڈیجیٹل صنفی امتیاز کو ختم کرنے کے لئے ایک ساتھ ہاتھ ملایا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS