نئی دہلی: نربھیا آبرو ریزی اور قتل معاملے میں ابتک عدالتی داؤ پیچ جاری ہے۔ 4مجرمین میں سے 32سالہ مجرم مکیش کمار سنگھ نے آج بروز ہفتہ کو سپریم کورٹ میں عرضی دائر کردی ہے۔ عرضی میں صدر جمہوریہ کے ذریعہ رحم کی درخواست کو خارج کیے جانے کو انصاف کے تناظر میں غور کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ صدر جمہوریہ نے 17 جنوری کو ہی رحم کی درخواست کو خارج کردیا ہے۔ مجرم کے وکیل ورندا گروور نے کہاکہ عرضی آئین کی دفعہ 32کے تحت دائر کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS