نئی دہلی: نربھیا معاملے میں قصورواروں کی سزائے موت فی الحال آگے بڑھا دی گئی ہے۔ آج دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں قصورواروں کی سزائے موت کے حکم نامہ (ڈیتھ وارنٹ) پر دستخط کئے جانے تھے، لیکن جج نے معاملہ کی سپریم کورٹ میں سماعت کے پیش نظر اس کے لئے 18 دسمبر کی تئی تاریخ مقرر کر دی۔ سزائے موت کے حکم نامے پر دستخط کرنے والے جج نے کہا، ’’مجھے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ اکشے کی ریویو پٹیشن سپریم کورٹ میں قبول کرلی گئی ہے، لہذا معاملہ کو ملتوی کیا جاتا ہے۔ اس اس معاملہ کی سماعت 18 دسمبر کو ہوگی۔‘ادھر، متاثرہ کی والدہ آشا دیوی نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم 7 سال سے لڑائی لڑ رہے ہیں تو ہم ایک اور ہفتہ انتظار کر سکتے ہیں۔
قبل ازیں، پٹیالہ ہاؤس عدالت میں سماعت کے دوران نربھیا کے وکیل نے کہا کہ پھانسی کی تاریخ طے کی جانی چاہئے اور رحم کی درخواست کا ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلے آنے دیں، تب ہی اس پر سماعت کی جائے گی۔ جج نے مجرموں کے وکیل اے پی سنگھ سے کہا کہ آپ اس کیس کے دوران عدالت میں موجود نہیں رہے، آپ کی وجہ سے اس معاملے میں فیصلہ آنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔
نربھیا معاملہ: 18 دسمبر کو ہوگی اگلی سماعت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS