سیکنڈری اورہائر سیکنڈری کورسیز کےاین آئی او ایس، امتحانات منسوخ

0

نئی دہلی: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس) نے مارچ 2020 کے لیے مقرر سیکنڈری اورہائر سیکنڈری کورسیز کے لیے اپنے امتحانات رد کر دیے ہیں۔
فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹررمیش پوکھریال 'نیشنک' نے آج کہا،"اب تک ہم نے اپنے تمام فیصلے طلبا کی صحت اور مفادات کو مدنظررکھتے ہوئےکیا ہے،اسی طرح این آئی اوایس سےتعلیم حاصل کرنے والےطلباء کی صحت اوران کے مفادات کے مدنظر ہم نے ان امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں ایک بارپھرتمام طلباءاوروالدین کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت ہند اور فروغ انسانی وسائل کی وزارت تمام طلبا کا مستقبل محفوظ رکھ کر ہی کام کرے گی"۔قبل ازیں یہ امتحانات کورونا بحران کے پیش نظر مارچ سے 17 جولائی تک شیڈول کیے گئے تھے۔اس کےعلاوہ،تجرباتی امتحانات (پریکٹیکل) کو بھی درمیان میں ہی روک دیا گیا تھا۔ طلبا کی صحت اور مفادات کا خیال کرتے یوئے این آئی او ایس کی "مجاز کمیٹی"  ایویلیوشن پلان کی بنیاد پر طلبا کا ایویلیوشن (تشخیص،اندازہ) کرے گی۔
اس امتحان کے لیے 3.67 لاکھ سے زیادہ طلبا نے رجسٹریشن کروایا ہے۔سینیئرسیکنڈری امتحانات کے لیے 2.10 لاکھ طلبا نے رجسٹریشن کروایا تھا۔اس کے علاوہ این آئی او ایس نے طلباء کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اگلے امتحانات یاآن ڈیمانڈ امتحانات دینے کا آپشن بھی دیا ہے۔ یہ امتحانات اس وقت منعقد کیے جائیں گے جب حالات سازگار ہوں گے۔ اس سلسلے میں تمام معلومات این آئی او ایس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS