بنگلورو کے ایک ریستوراں میں زوردار دھماکہ، نو افراد زخمی

0

بنگلورو: بنگلور کے کنڈلاہلی میں ایک کیفے میں دھماکہ ہوا ہے جس میں نو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس دھماکے کی تصدیق کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ آج بنگلورو کے کنڈلاہلی میں ایک مشہور ریستوراں میں بم دھماکے میں نو افراد زخمی ہوئے۔ بم دھماکے کا یہ واقعہ بھی سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زور دار دھماکے کے بعد دھویں کے بادل نے جائے وقوعہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور افراتفری مچ گئی۔

دھماکے کے بعد پولیس نے کہا کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ رامیشورم کیفے بلاسٹ کی وجہ کیا تھی؟۔ دھماکے کے بعد انسداد دہشت گردی کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فرانزک ٹیم کیفے پہنچ گئی، وزیر اعلیٰ نے صحافیوں کو بتایا کہ کیفے پر حملے میں دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) استعمال کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: گوری لنکیش قتل کیس: ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست، ملزم کو سپریم کورٹ کا نوٹس

سدارامیا نے نامہ نگاروں کو بتایا “اطلاع یہ ہے کہ دوپہر 12.30 بجے کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ وہاں ایک بیگ تھا۔ تحقیقات جاری ہیں… مجھے پتہ چلا ہے کہ یہ آئی ای ڈی تھا۔”

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS