خالصتان تنظیموں سے وابستہ نو افراد دہشت گرد قرار

0

نئی دہلی:مرکزی وزارت داخلہ نے آج مختلف خالصتان تنظیموں سے وابستہ نو افراد کو ملک مخالف سرگرمیوں کے لئے غیر قانونی سرگرمیاں ( تدارک) ایکٹ 1967 کےتحت دہشت گرد قرار دے دیا۔ وزارت نے اس سے قبل بھی گزشتہ سال چار لوگوں کو اس  قا نون کے تحت دہشت گرد قرار دیا تھا۔ 
خالصتانی تحریک سے وابستہ افراد جن کو آج دہشت گرد قرار دیا گیا ہے ان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم ’ببر خالصہ انٹرنیشنل ‘کے سربراہ  وادوا سنگھ ببر،پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم ’انڑنیشل سکھ یوتھ فیڈریشن‘کا سربراہ لکھبیر سنگھ،پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم’خالصتان زندہ باد فورس ‘کا سربراہ رنجیت سنگھ ، پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم خالصتان کمانڈو فورس کے سربراہ پرمجیت سنگھ ،جرمنی میں مقیم دہشت گرد تنظیم خالصتان زندہ باد فورس کا ایک اہم رکن بھوپندر سنگھ بھنڈا ، اور گورمیت بگا،امریکہ میں مقیم دہشت گرد تنظیم ’سکھ فار جسٹس‘کا سربراہ رکن گوروپتونت سنگھ ،کینیڈا میں مقیم خالصتان ٹائیگر فورس کا سربراہ ہردیپ سنگھ اوربرطانیہ میں قائم دہشت گردی کی تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل کا سربراہ پرمجیت سنگھ شامل ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS