سری نگر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

    0

    سری نگر:قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے)نے جمعرات کی صبح شہر سری نگر میں مختلف مقامات پر تازہ چھاپے ڈالے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ جمعرات کی صبح ظہوراحمد بٹ ساکن وزیر باغ سری نگر،بشیرحمد لون ساکن ہوکرسر متصل ڈون انٹرنیشنل اسکول، عارف احمد مسگر اور فضل الحق ساکن باغ سندر چھتہ بل سری نگر کی رہائش گاہوں پر چھاپے ڈالے۔
    انہوں نے کہا کہ یہ تمام لوگ ایل او سی ٹریڈ سے وابستہ تھے۔
    بتادیں کہ این آئی اے اورانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اب تک 30 تاجروں اورعلاحدگی پسند لیڈروں کو مبینہ ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔
    سری نگر اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی راجدھانی مظفر آباد کے درمیان آرپار ایل او سی تجارت کو مرکزی حکومت نے مارچ 2019 میں بند کر دیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS