این آئی اے کی آئی ایس آئی کے خلاف کرناٹک اور مہاراشٹر میں بڑی کاروائی

0

نئی دہلی/ممبئی، (یو این آئی): بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس آئی ایس) کے خطرناک منصوبوں کو ناکام کرنے کے لئے اس کے نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتہ کو مہاراشٹرا اور کرناٹک میں بڑے پیمانے پر چھاپے ماری کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں کم از کم 15 افراد کو پکڑا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، این آئی اے کی ٹیموں نے ہفتہ کی صبح ممبئی اور مہاراشٹر کے پونے اور کرناٹک کے بنگلور میں کم از کم 44 مقامات پر چھاپے مارے۔ این آئی اے کی ٹیموں نے ممبئی علاقوں میں پڈھا-بوریولی، تھانے اور میرا روڈ اور پونے اور بنگلورو میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی نقل مکانی کے حوالے سے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے: حماس

ذرائع کے مطابق این آئی اے کی کارروائی جاری ہے اور گرفتار افراد سے پوچھ گچھ سے حاصل ہونے والے سراغ کی بنیاد پر کارروائی کو وسعت دی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق، چھاپے میں، این آئی اے کی ٹیموں نے کچھ ہتھیار، مجرمانہ دستاویزات، موبائل اور کچھ ڈیجیٹل آلات اور نقدی بھی ضبط کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS