نئی دہلی: (یو این آئی) حکومت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملک بھر میں31 دسمبر سے بھارت بند یعنی لاک ڈاؤن لگانے سے متعلق پغام وائرل ہورہا ہے یہ فرضی ہے اور سرکار کی جانب سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو نے جمعرات کو ٹویٹ کیا “سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی تصویر میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ 31 دسمبر تک بھارت بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ پریس انفارمیشن آفس نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ براہ کرم ایسے گمراہ کن پیغامات اور تصاویر شیئر نہ کریں۔ درحقیقت ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وائرس کے پھیلنے کے امکان کو لے کر ہر طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ وہ وائرل پیغام بھی شرارتی عناصر نے اسی کڑی میں دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS