نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اپنے کابینی معاون وزیر صحت ستیندر جین کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کی ہے۔ جین کو گزشتہ شب اچانک تیز بخار اور سانس لینے میں کافی پریشانی محسوس ہونے کے بعد راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
وزیراعلی نے جین کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’اپنی صحت کا خیال کئے بغیر آپ رات دن 24 گھنٹے عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہے۔ اپنا خیال رکھیں اور جلد صحت مند ہوں‘‘۔
بی جے پی کے لیڈر کپل مشرا نے جین کے جلد صحت مند ہونے کی تمنا کی ہے۔ جین دہلی میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر مرکزی وزیر امت شاہ کی اتوار کے روز طلب کی گئی اعلی سطحی میٹنگ میں شامل ہوئے تھے۔ میٹنگ میں مرکزی وزیر اور کنبہ بہبود کے وزیر ہرش وردھن، لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل، وزیراعلی کیجریوال، نائب وزیراعلی منیش سسودیا، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ڈائرکٹ رندیپ گلیریا اور مرکز اور دہلی کے کئی سینئر افسران موجود تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS