آکلینڈ: (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر دورہ آئرلینڈ سے قبل ہی کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔این زیڈ سی نے یہاں ایک بیان میں کہا ’’مچل سینٹنر جمعہ کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد اتوار کو آئرلینڈ کے لیے روانہ ہونے والی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے‘‘۔کیوی ٹیم اتوار کو آئرلینڈ کے ساتھ یک روزہ اور تین روزہ تین ٹی۔ 20 میچ کھیلنے کےلئے روانہ ہو گی ، جہاں سینٹنر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی کپتانی کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹنر کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد اس ہفتے کے آخر تک (آئرلینڈ کے لیے) روانہ ہو جائیں گے۔دورہ آئرلینڈ پر نیوزی لینڈ کے کوچ شین جارگیسن نے کہا کہ سینٹنر میں کورونا وائرس کی علامات ہیں اور ان کی دستیابی پر غور کیا جائے گا جب وہ ڈبلن پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا ’’کووڈ ہمارے لیے ایک چیلنج رہا ہے، اور رہے گا۔ ہم اس کے مطابق تیاری جاری رکھیں گے‘‘۔
جارگیسن نے کہا ’’وہ (سینٹنر) اب بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ہماری ترجیح ہفتے کے آخر تک انہیں ٹیم میں شامل کرنا ہے اور دیکھنا ہے کہ آیا وہ کھیلنے کے لیے تیار ہے یا نہیں۔ ہمیں تین دوروں میں 11 میچز کھیلنے ہیں۔ اگست میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے۔
سینٹنر آئرلینڈ دورے سے پہلے ہوئے کورونا سے متاثر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS